ممبئی میں آئی پی ایل کے نویں سیزن کا آغاز
29 مئی تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں کل آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور مجموعی طور پر 60 میچ کھیلے جائیں گے
ممبئی،8؍اپریل
ملت ٹائمز؍ایجنسیاں
ہندوستان میں کرکٹ کا معروف سالانہ ٹورنامنٹ آئی پی ایل یعنی انڈین پریمیئر لیگ کے نویں سیزن کا ممبئی میں ایک شاندار تقریب کے ساتھ جمعے کو آغاز ہورہا ہے۔پہلے روز موسیقی اور رقص پر مبنی پروگرام کی افتتاحی تقریب ہو گی جبکہ اس سیزن کا پہلا میچ سنیچر کے روز کھیلا جائے گا۔
پہلا میچ ممبئی انڈینز اور لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم گجرات لائنز کے درمیان ہوگا۔ ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما ہیں جبکہ گجراتی ٹیم کی کپتانی سریش رائنا کے پاس ہے۔29 مئی تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں کل آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی اور مجموعی طور پر 60 میچ کھیلے جائیں گے۔
اس بار آئی پی ایل میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت، نئے ترانوں، گانوں، نعروں اور موسیقی سے ٹورنامنٹ کے اور جوش و جذبے سے پر ہونے کی توقع ہے۔چنّئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کی معطلی کے بعد رائزنگ پونے سپر جائنٹز اور گجرات لائنز دو نئی ٹیمیں اس بار حصہ لے رہی ہیں۔پونے ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی ہیں جبکہ گجراتی ٹیم کی قیادت سریش رائنا کے پاس ہے۔ ان دو نئی ٹیموں نے اپنی ٹیم کے لیے موسیقی سے مزین نئے ترانے بھی تیار کیے ہیں۔
شاہ رخ حان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز نے بھی اپنے لیے ایک اور نیا نعرہ منتخب کیا ہے۔ خود شاہ رخ نے اس نئے نعرے کو ایک ویڈیو کے ذریعے متارف کروایا ہے۔
نیا نعرہ اس طرح ہے میں ہوں، تم ہم ہیں، ہم ہیں تو جیت ہے۔۔۔۔ آمی کے کے آر۔
کئی ٹیموں نے نئے کھلاڑی بھی خریدے ہیں اور اس طرح آئی پی ایل پہلے ہی طرح اس بار بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے گی۔