لکھنؤ: 21؍مارچ (ملت ٹائمز؍سعید ہاشمی) آل انڈیا مسلم پر سنل لاء بورڈ کے قومی ترجمان مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی کے خلاف شیعہ وقف بورڈ اترپردیش کے چیئرمین وسیم رضوی کے تحت غدار وطن کا قائم کردہ مقدمہ کا معاملہ طول پکڑتا جارہا ہے کیرل کی مشہور سیاسی پارٹی پاپولر فرنٹ ،ایس ڈی پی آئی اور بھارتی مکتی مورچہ اور پاپولر فرنٹ کے تحت ملک گیر سطح پر مولانا نعمانی کی حمایت پر زبردست احتجاج کی شروعات کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں بھارت مکت مورچہ اور پاپولرفرنٹ کے بینر تلے یک روزہ دھرنا اور احتجاج کیا گیا ۔ مظاہرہ کو خطاب کرتے ہوئے بھارت مکت مورچہ کے ریاستی انچارج وکاش چودھری نے کہا کہ ایک منصوبہ بند طریقے پر مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی پر فرضی مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سجاد نعمانی پچھلے پانچ سالوں سے دلتوں اور آدیواسیوں اور کمزور طبقات کو انصاف دلانے کی خاطر مسلسل کوشش کر رہے ہیں اور وہ بام سیف اور پاپولر فرنٹ کے اکثر پروگراموں میں دلتوں اور پسماندہ طبقہ کی نمائندگی کرتے آرہے ہیں اسی وجہ سے مولانا کو ہراساں کئے جانے کی سازش رچی جارہی ہے جس میں مخالفین کامیاب نہیں ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں بورڈ کے اجلاس کے دوران کی گئی مولانا سجاد نعمانی کی تقریر کو توڑ مروڑ کرکے وسیم رضوی نے پیش کیا گیا ہم اس پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے ا س نقطہ کو اٹھایا کہ وسیم رضوی کی تحریر پر پہلے ایس پی خاطر خواہ توجہ نہیں دی لیکن وسیم رضوی نے کارکنان نے جاکر ایس پی دفتر میں ہنگامہ کیا اس کے بعد ایس پی نے متعلقہ تھانے کو فون کرکے مقدمہ درج کرنے کو کہا اس سے صاف ظاہر ہے کہ وسیم رضوی کی پست پناہی کوئی تیسرا شخص کر رہا ہے اور دباﺅں کے سبب مقدمہ درج کیا گیا انہوں نے کہا کہ وسیم رضوی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ارسال کردہ مکتوب میں واضح طور پر کہا تھا کہ مدارس میں آتنک واد تیار کئے جاتے ہیں اور شری شری نے بھی متنازعہ بیان دیا تھا اس پر انتظامیہ نے کان نہیں دھرے مولانا نعمانی نے کے خلاف حکومت اور انتظامیہ کا دو رخی رویہ افسوسناک ہے بھارت مکت مورچہ اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا مطالبہ کرتی ہے کہ مولان خلیل الرحمن سجاد نعمانی پر عائد کردہ الزامات بے بنیاد اور فرضی ہیں لہذا ان پر قائم کردہ مقدمہ واپس لیا جائے اور اس کے برعکس وسیم رضوی پر مدارس کو دہشت گردہ کا اڈہ بتانے پر مقدمہ درج کیا جائے اور مسلمانوں کو دھمکی دینے کیلئے شری شری روی شنکر پر غدار ملک کا مقدمہ درج کیا جائے ۔مدارس کے خلاف وسیم رضوی پر مقدمہ قائم کرنے کیلئے بھارت مکت مورچہ اور پاپولر فرنٹ ارباب مدارس کی بھر پور حمایت کریں گے۔
پردیپ پربھاری ، منڈل انچارج ابھے پرتاپ ، مہیش چندر گوتم ،وسیم احمد پاپولرفرنٹ کے کورڈینٹر ،ہریکیش کمار ، جے ہند ، بے روزگار مورچہ ،آرپی ڈنڈ ، راگھویندر کمار ، سعید خاں ، علاءالدین انصاری ، اشوک راوت ، کملیش راوت ،رام جی رام ،سید محمد وصی ،سمیت کثیر تعداد میں لوگ دھرنے میں موجود رہے ۔واضح رہے کہ ان دونوں تنظیموں کی جانب ملک کے دیگر اضلاع میں بھی دھر ناکا انعقاد کیا گیاہے ،گذشتہ دنوں ایس ڈی پی آئی کے ترجمان سیف الرحمن نے ملت ٹائمز سے بتایاتھاکہ ملک کے 555 اضلاع میں یہ دھرنا ایک ساتھ کیا جائے گا۔ مکمل تفصیلات بہت جلد شائع کی جائے گی ۔





