بانکا میں طلاق بل کے خلاف عظیم احتجاج۔ خواتین کا ہجوم دیکھ کر افسران بھی حیران

بانکا: 21؍مارچ (ملت ٹائمز) تین طلاق بل کے خلاف پورے ملک کی مسلم خواتین بہت ہی زیادہ رنجیدہ اور بر ہم ہیں اور وہ شریعت کے خلاف حکومت کے اقدامات کی نہ صرف مذمّت کر رہی ہیں بلکہ دو ٹوک انداز میں آواز بھی بلند کر رہی ہیں کہ سرکار تین طلاق بل واپس لے اور اسلام کی اس شرعی قوانین مین مداخلت نہ کرے۔
اسی سلسلہ میں آج بروز بدھ ( بہار )ضلع بانکا ۔دھوریا۔ بلاک میں ایک تاریخ ساز ریلی نکالی گئ,جس میں کم و بیش ایک لاکھ ستّر ھزار مسلم خواتین نے شرکت کی مسلم عورتوں کے سروں پر اسکارف، ہاتھوں میں شریعت کے تحفّظ کے سلسلہ میں لکھی تختیاں، اور زبانوں پر ذکر و اذکار، شریعت پر مر مٹنے کا شوق اور جذبے کے ساتھ جلوس کی شکل میں کرما ہاٹ عیدگاہ میدان پر مسلم خواتین جب جمع ہوئیں تو اس احتجاجی ریلی کو دیکھ کر سبھی لوگ حیرت زدہ تھے حتی کہ برادران وطن و دیگر سرکاری افسران بھی اس ریلی کو دیکھ کر اپنے دانتوں تلے انگلی دبانے پر مجبور ہوگۓ ۔
اطلاع کے, مطابق خواتین کی ریلی بشن پور ,آزاد اسٹیڈیم سے نکلی مختلف راستوں سے گزرتی ہوئ کرما ہاٹ عیدگاہ میدان پہونچی پھر وہاں سے دونو زون مل کر دھوریا بلاک کے سامنے گئی جہاں کدما موڑ – اہروچلنا سے آئی ہوئی جماعت بھی ریلی میں شریک ہوئیں۔ اور پھر دھوریہ بلاک کےڈی او ۔بی ڈی او ,اور دیگر افسران کی موجودگی میں اپنے مطالبات کے لیے میمورنڈم سونپا۔