دہلی : ( ملت ٹائمز ) معروف سماجی کارکن محترمہ عارفہ حیدر خان نے کہا کہ جو قانون ساڑھے چودہ سو سال پہلے خدا وند تعالیٰ اور پیغمبر اسلام نے ہمارے لئے بنایا ہے ہم خواتین اسلام کو بسر و چشم قبول ہے اور اس خدائی قانون سے ہم بہت خوش ہیں۔ ہمیں خدا تعالیٰ کا پر حکمت قانون اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے، قانونِ شریعت میں کسی بھی قسم کی مداخلت ہمیں منظور نہیں؛ محترمہ عارفہ حیدر خان نے اپنے بیان میں لوگوں بالخصوص مسلم خواتین سے اپیل کی ہے 4 تاریخ کو رام لیلا میدان ( دہلی) میں خواتین کا ایک احتجاجی جلوس نکالا جارہا ہے ، جہاں آپ سبھی اکٹھا ہوں اور بیک آواز ہو کر حکومت ہند کے ناپاک ارادے اور اس کے مسموم عزائم کو جمہوری طریقے سے ناکام بنانے کی کوشش کریں، ہمیں اپنے ملک کے قانون اور عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ ہماری بات رد نہیں کریں گے۔ میری آپ تمام مردوں سے دوبارہ درخواست ہے اور گزارش ہے کہ 4 اپریل کو دہلی میں طلاق بل کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں تمام مستورات کو صبح نو بجے رام لیلا میدان میں پہونچانے کی تکلیف گوارا کریں۔





