انقرہ۔نئی دہلی(ملت ٹائمز)
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان حقیقی زندگی کی طرح فیس بک پر بھی بے انتہاءمقبول ہیں ۔دنیا کے 175 لیڈروں اور سربراہان مملک کی فہرست میں وہ پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ یورپ میں وہ فیس بک پر سے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں ۔طیب اردگان کے فیس بک فلوورزکی تعداد 8.9 ملین ہے جو کسی بھی دوسرے یورپی ملک کے رہنما سے زیادہ ہے۔ ان کے بعد ملکہ برطانیہ کا نمبر آتا ہے جن کے فیس ب±ک کو ساڑھے چار ملین لوگ پسند کرتے ہیں۔ جرمنی ،فرانس سمیت تمام اہم یورپین ممالک کے رہنما اردگان سے پیچھے ہیں ۔
یہ تفصیل ایک پرائیوٹ کمپنی نے اپنی رپوٹ میں پیش کی ہے جس میں پہلے نمبر ہندوستان کے وزیر اعظم نرنیدر مودی ہیں جس کے فیس بک فلوروز 43 ملین ہیں اور دوسرے نمبر پر امریکی صدر ٹرمپ جن کے مداحوں کی تعداد 23 ملین ہے ۔