ترکی کی اقتصادیات میں کمی دکھانا آپ کی مجال نہیں :طیب اردگان

(انقرہ)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترک مسلح افواج کی طرف سے شام کے علاقے عفرین میں شروع کئے گئے شاخِ زیتون آپریشن میں اس وقت تک 4 ہزار 400 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
ٹی آرٹی اردو کے مطابق جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ضلع کیسری کے خواتین ونگ کے اجلاس سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد پ±ر عزم شکل میں جاری رہے گی۔کریڈٹ ریٹنگ کے ادارے اسٹینڈرڈ اینڈ پوئرز کو مخاطب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ادارہ سیاسی فیصلے کر رہا ہے اور سیاسی مفادات کے پیش نظر ترکی کے درجے کو کم دکھا رہا ہے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ سیاسی مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ترکی کی اقتصادیات میں کمی دکھانا آپ کی مجال نہیں ہے