وجے واڑہ میں حج ہاؤس کا سنگ بنیاد

حیدرآباد: 14 مئی (ملت ٹائمز) آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے گزشتہ شب ریاست کے ضلع وجئے واڑہ میں حج ہاؤس کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حج ہاؤس 5 ایکڑ رقبہ پر محیط ہے۔ اس کی تعمیر پر 80 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست خود انحصار کی طرف گامزن ہے ۔ علاوہ ازیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاروں مختلف قسم کے پرکشش منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست مشکلات سے دوچار ہونے کے باوجود عوامی فلاح و بہبود اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے، آئندہ 10 سال میں ریاست آندھرا پردیش ملک کی ترقی یافتہ ریاست بن جائے گی۔ کانگریس نے ریاست کے ساتھ ناانصافی اور تقسیم کا کام کیا ہے۔ بی جے پی نے یہاں کے عوام کو دھودکہ دیا ۔ حج ہاؤس کی عمارت 120 کمروں پر مشمل ہوگی، 30 جنرل خدمات اپارٹمنٹس کے علاوہ 1200 عازمین کے ٹھہرنے کی گنجائش ہوگی ۔ اس کمپلیکس میں مسجد اور شادی ہال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ اس حج ہاؤس میں عصری سہولیات مہیا ہوں گی۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں