برطانیہ(ایجنسیاں)
ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقلی کے بعد امریکا مشرق وسطیٰ میں ثالث کی حیثیت کھو چکا ہے۔ برطانیہ میں چیتھم ہاو¿س نامی تھنک ٹینک میں اپنی ایک تقریر میں ایردوآن نے کہا کہ امریکا نے اس فیصلے کے ذریعے مسئلے کا حل بننے کی بجائے مسئلے کا حصہ بننا پسند کیا ہے اور اس اقدام کی وجہ سے وہ امن مذاکرات میں ثالث کی حیثیت کھو چکا ہے۔ واضح رہے کہ آج پیر کے روز امریکا اپنے سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کر رہا ہے۔ اس امریکی اقدام پر اسرائیل شاداں ہے، جب کہ فلسطینی مظاہرے کر رہے ہیں۔