بنگلور (ملت ٹائمز) کرناٹک کی تصویر اب تقریبا صاف ہوگئی ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ یہاں بھی بی جے پی ہی سرکار بنائے گی۔
کرناٹک اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی آج صبح 8 بجے شروع ہوئی تھی۔ ابتدائی رجحانات میں کانگریس سب سے آگے چل رہی تھی اس کے بعد کانگریس اور بی جے پی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھا گیا۔کبھی کانگریس آگے بڑھ رہی تھی کبھی بی جے پی آگے بڑھ رہی تھی لیکن اب تصویر صاف ہوچکی ہے۔ بی جے پی 109 سیٹوں پر سبقت کئے ہوئی ہے اور کانگریس 70 پر محدود ہوگئی ہے ۔ جی ڈی ایس بھی 40 سیٹوں پر سبقت کررہی ہے ۔
12 مئی کو یہاں ووٹ ڈالے گئے تھے اور 2019 کے عام انتخابات کے تناظر میں اسے بہت اہم سمجھارہا ہے ۔حتمی نتیجہ آنا ابھی باقی ہے اور بازی پلٹ بھی سکتی ہے ۔





