جے ڈی ایس نے قبول کیا کانگریس کا آفر۔تھم گیا ہے بی جے پی کا جشن

بنگلور (ملت ٹائمز ) کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اب تک کوئی حتمی رجحان سامنے نہیں آسکا ہے ۔ بی جے پی کا جشن تھم گیا ہے وہیں کانگریس نے بی جے پی کو اقتدار سے روکنے کیلئے پوری طاقت جھونکتے ہوئے جے ڈی ایس کو یہ حکومت بنانے کی غیر مشروط پیشکش کی ہے جسے جے ڈی ایس نے قبول کر لیا ہے اور خبر آرہی ہے کہ کمار سوامی وزیر اعلی ہوں گے ۔لیکن یہ اسی وقت ممکن ہے جب بی جے پی 112 سیٹوں پر جیت حاصل کرنے میں ناکام رہتی ہے ۔اب تک رحجانات میں بی جے پی 104 پر آگے ہے جبکہ کانگریس 78 سیٹوں پر اور جے ڈی ایس 38 سیٹوں پر سبقت بنائے ہوئی ہے ۔
بی جے پی کے وزیر اعلی امیدوار یدی یورپا نے دہلی جانے کا پروگرام ملتوی کردیا ہے اور بی جے پی خیمہ میں جو جشن منایا جارہا تھا وہ رک گیا ہے ۔