رک صدر نے کہا کہ ان کا ملک اور حکومت فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ جمعہ کو ترکی کے شہر استنبول میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے عظیم الشان مظاہر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک فلسطینیوں کے لیے فنڈ جمع کریں گے۔
استنبول(ملت ٹائمزایجنسیاں)
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے پرامن فلسطینی مظاہرین کے خلاف قابض اسرائیلی فوج کی وحشیانہ ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ترکی میں فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک تقریب سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں نہتے فلسطینی مظاہرین کا اجتماعی قتل عام کیا ہے۔ اہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے صہیونی ریاست کے مجرمانہ طرز عمل کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں آج منگل سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تین روزہ سوگ منایا جائےگا۔
ترک صدر نے کہا کہ ان کا ملک اور حکومت فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ جمعہ کو ترکی کے شہر استنبول میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے عظیم الشان مظاہر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک فلسطینیوں کے لیے فنڈ جمع کریں گے۔
خیال رہے کہ کل سوموار کوغزہ میں اسرائیل سے متصل سرحد پر متعدد مقامات پر ہونے والے مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 60 فلسطینی شہید اور تین ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔ شہداءمیں سات بچے بھی شامل ہیں۔ترک صدر نے امریکا کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے اور امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی فلسطینی قوم کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش قراردیا۔