اسلام آباد(ایجنسیاں)
پاکستان اپنی دفاعی ضرویات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ترکی سے 30 عدد جدید لڑاکا” اتاک” ہیلی کاپٹر خرید رہا ہے۔دفاعی صنعت کے ماہر طوران اعوز نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ دفاعی صنعت کے سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل دیمر ” اتاک” ہیلی کاپٹروں کی برآمدات سے متعلق آئندہ چند دنوں میں ترکی اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے بارے میں آگاہی فراہم کریں گے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 1.5 بلین ڈالر مالیت کے اس سمجھوتے پر دونوں ممالک کے صدرور جلد ہی ایک تقریب میں دستخط کریں گے۔
ماہ نومبر 2017 میں پاکستان کے دفاعی پیدوار کے وزیر نے 30 عدد حملہ آور ہیلی کاپٹر اور چار عدد جنگی بحری جہاز وں کی فروخت سے متعلق سے کاروائی کے نوئے فیصد مکمل ہونے اور اس سلسلے میں کریڈٹ کے مسئلے کو حل کرنے میں مصروف ہونے سے آگاہ کیا تھا۔یہ خریدو فروخت ترکی اور پاکستان کے درمیان یکمشت سب سے بڑے دفاعی برآمدات کی حیثیت بھی رکھتی ہے