پاکستان کے قیام کے بعد 2013 تک وہاں کسی بھی حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری نہیں کی تھی اور نہ ہی اب تک کسی وزیر اعظم نے پانچ سالہ مدت پوری کی ہے ۔آمریت اور فوجی بغاوت کیلئے پاکستان کو دنیا بھر نمایاں حیثیت سے جاناجاتاہے ایسے میں دوسری مرتبہ جمہوریت حکومت کی آئینی مدت کی تکمیل کو پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کے طور پر دیکھاجارہاہے
اسلام آباد (ایجنساں)
پاکستان کی مسلم لیگ نو ن حکومت کو آج پانچ سال مکمل ہوگئے ہیں اس حوالے پاکستانی ذرائع ابلاغ میں اسے تاریخی دن کہاجارہاہے کیوں کہ پاکستان کے قیام کے بعد 2013 تک وہاں کسی بھی حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری نہیں کی تھی اور نہ ہی اب تک کسی وزیر اعظم نے پانچ سالہ مدت پوری کی ہے ۔آمریت اور فوجی بغاوت کیلئے پاکستان کو دنیا بھر نمایاں حیثیت سے جاناجاتاہے ایسے میں دوسری مرتبہ جمہوریت حکومت کی آئینی مدت کی تکمیل کو پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کے طور پر دیکھاجارہاہے اور تجزیہ نگاروں کا مانناہے کہ وہاں اب جمہوریت قدرے مضبوط ہورہی ہے ۔
ذرائع کے مطابق آج مسلم لیگ نون حکومت کی آئینی مدت مکمل ہوگئی ہے جس کے بعد کل یکم جون کو نئے نگراں وزیراعظم اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
پاکستان کی تاریخ میں دوسری مرتبہ جمہوری حکومت نے اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) سے قبل پیپلز پارٹی نے اپنی 5 سالہ مدت پوری کی تھی اور دونوں جماعتوں کی حکومت میں وزارت عظمیٰ کے منصب پر رہنے والے شخصیات کی مدت میں کسی حد تک مماثلت ملتی ہے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ آج رات 12 بجے تحلیل ہوجائے گی اور اس سے قبل وہ وزیراعظم ہاو¿س کے عملے اور افسران سے الوداعی ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مسلح افواج کے دستے چیف ایگزیکٹو آفس سے روانگی کے موقع پر سلامی بھی پیش کریں گے۔دریں اثنا نئے نگران وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب کل ایوان صدر اسلام آباد میں ہوگی جہاں صدر ممنون حسین نگراں وزیراعظم سے حلف لیں گے۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، چیئرمین اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کو تقریب کے دعوت نامے موصول ہوگئے ہیں۔
پاکستان سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ چیف جسٹس ناصرالملک کل 11 سے 12 بجے کے دوران نگران وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے جب کہ تقریب میں سیاسی، عسکری اور اہم شخصیات شرکت کریں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا اور سندھ کی اسمبلیاں اپنی مدت پوری ہونے پر تحلیل ہو چکی ہیں جبکہ پنجاب، بلوچستان اور وفاقی حکومت آج تحلیل ہو جائے گی ،پاکستان کی تاریخ میں دوسری بار ایسا ہے کہ کوئی حکومت اپنی مدت پوری کرے اس سے پیپلزپارٹی کی حکومت نے اپنی مدت پوری کی۔