مقبوضہ بیت المقدس: فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں قائم اسرائیلی فوج کی ایک چوکی کو آگ لگا کر فلسطینی جوانوں نے نذرآتش کر دیاہے تاہم اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ دو ہفتے میں غزہ کی مشرقی سرحد پر کسی فوجی چوکی کے جلائے جانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مشرقی البریج میں فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروپ کو سرحد پر بنی ایک چیک پوسٹ کی طرف جانے کے دوران آگ لگاتے اور بہ حفاظت واپس آتے دکھایا گیا ہے۔
فلسطینی نوجوان خار دار باڑ عبور کرکے چیک پوسٹ تک پہنچتے ہیں۔ اس باڑ کی دوطرف اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات رہتی ہے۔ وہیں سے اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کرکے درجنوں شہریوں کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کیا۔