عفرین آپریشن میں کامیابی کے بعد قندیل پر حملہ کرنے کی منصوبہ بند ی کررہاہے ترکی

انقرہ:ترکی کے نائب وزیر اعظم و حکومتی ترجمان بیکر بوزداع نے عراق کے قندیل علاقے میں دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف ترک مسلح افواج کی ممکنہ کاروائی کی بات کی ہے ۔ٹی آر ٹی کے مطابق انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ “کسی بھی وقت کچھ ہو سکتا ہے۔”
جناب بیکر بوزداع نے 24 جون کے صدارتی انتخابات عنقریب آنے کے وقت میں آخری بار منعقدہ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرس کا اہتمام کرتے ہوئے ترکی کی انسداد دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کو بیان کیا۔انہوں نے بتایا کہ ہم قندیل میں بھی آپریشن کر سکتے ہیں، جہاں کہیں بھی دہشت گرد ی سے ترکی کو خطرہ لاحق ہو گا وہ مقام ترکی کے لیے ایک ہدف ہو گا۔
اس سے قبل ترکی نے شام کے علاقے عفرین پر حملہ کیاتھاجہاں ایک ماہ زائد عرصہ تک لڑنے کے بعد ترک افواج کو کامیابی ملی تھی اور وہ خطہ اب ترکی حکومت کی نگرانی میں ہے ۔

SHARE