کردوں کے خلاف ترک حکومت کی ایک اور کامیابی ،شام کی سرحد پر764 کیلومیٹر لمبی دیوار کی تعمیر مکمل

انقرہ: ترکی نے شام کی سرحد پر سیکیورٹی مقاصد کے لیے شروع کی گئی دیوار کی تعمیر مکمل کرلی ہے ۔ترکی کے اخبار احوال کی رپوٹ کے مطابق ترکی کی ہاو¿سنگ فاو¿نڈیشن’توکی‘ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس کی زیرنگرانی شام کی سرحد پر 764 کلو میٹر کے علاقے پر حفاظتی دیوار مکمل کرلی گئی ہے۔فاو¿نڈیشن کے ڈائریکٹر ارگون طوران نے ’اناطولیہ‘ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ شام کی سرحد پر حفاظتی دیوار کا آخری فیز مکمل کرلیا گیا ہے۔ اس فیز کی لمبائی 564 کلو میٹر تھی۔
انہوں نے کہا کہ مجموعی طورپر 764کلو میٹر کے علاقے پر دیوار تعمیر کی گئی اور باقی علاقے کو دیوار کے بغیر چھوڑا گیاہے۔ اس میں دونوں ملکوں کی سرحد سے گذرنے والی العاصی نہر بھی شامل ہے۔
طوران کا کہنا ہے کہ ایران کی سرحد پر حفاظتی دیوار کا 144 کلو میٹر حصہ ان کی نگرانی میں تعمیر کیا گیا ہے، توقع ہے کہ ایران کی سرحد پر زیرتعمیر حفاظتی دیوار 2019 کے موسم بہار تک مکمل کرلی جائے گی۔اس تعمیر سے کردوں کے حملہ ،غیر قانونی ہجرت اور اسمگلروں سے ترکی کو نجات مل جائے گی ۔

SHARE