ڈاکٹر کفیل کے بھائی پر قاتلانہ حملہ۔ صورتحال حال نازک

گورکھپور (ملت ٹائمز ) گورکھپور کے بی آر میڈیکل کالج میں دسیوں بچوں کی جان بچانے والے ڈاکٹر کفیل احمد خان کے بھائی ڈاکٹر کاشف جمیل پر آج قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس کے سبب وہ شدید زخمی ہوگئے ہیں اور اسٹار ہسپتال میں علاج جاری ہے ۔
ذرائع کے مطابق اس حملہ کے اصل نشانہ ڈاکٹر کفیل تھے لیکن ان کی جگہ شرپسندوں نے ان کے بھائی پر لگاتار تین فائرنگ کردی۔ موجودہ اطلاع کے مطابق صورت حال انتہائی نازک ہے ۔
سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوچکی ہے جس میں بعض صارفین کا دعوی ہے کہ اس حملہ میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا بھی ہاتھ شامل ہے۔ اب تک مجرمین کی گرفتاری نہیں ہوسکی ہے ۔