نئی دہلی : (ملت ٹائمز) ہندوستان پاکستان اور بنگلہ دیش سمیت کسی بھی ملک میں آج 14 جون مطابق 29 رمضان المبارک کو رویت ہلال کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے اس لئے ان ممالک میں 15 جون کو 30 رمضان ہوگا اور 16 جون کو عید کی نماز ادا کی جائے گی۔
امارت شرعیہ پٹنہ ، شاہی جامع مسجد دہلی ، جمعیتہ علماء ہند،، خانقاہ مجیبہ، مرکزی جمعیت اہل حدیث، دارالعلوم دیوبند۔ناخدا مسجد کولکاتا۔ امارت شرعیہ کرناٹک سمیت متعدد اداروں کی رویت رویت ہلال کمیٹی نے متعدد میٹنگز کے بعد یہ حتمی اعلان کیا ہے کہ آج 29 رمضان کو رویت ہلال کی تصدیق نہیں ہوسکی اس لئے 15 جون کو روزہ رکھا جائے گا اور 16 جون بروز سنیچر کو عید کی نماز ادا کی جائے گی۔ممبئی ہلال کمیٹی نے اس سلسلے میں کوئی میٹنگ نہیں کی ہے اور نہ ہی اب تک کوئی موقف سامنے آسکا ہے۔ ادارہ شرعیہ نے ایک پریس ریلیز جاری کرکے کہا ہے کہ ہمارے آج 28 تاریخ ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب۔خلیجی ممالک۔ ملیشیا۔انڈونیشیا۔ مالدیپ سمیت متعدد ممالک میں عید کا چاند دیکھے جانے کی تصدیق ہوچکی ہے جس کےمطابق مذکورہ ممالک میں کل 15 جون بروز جمعہ کو عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی ۔ ہندوستان کی جنوبی ریاست کیرالا۔ گجرات اور بھٹکل میں بھی چاند دیکھے جانے کی خبر ہے جس کے مطابق کل وہاں عید کی نماز ادا کی جائے گی۔ اسی طرح مرکزی جمیعت اہل حدیث کی مشرقی یوپی کی یونٹ نے دعوی کیا ہے ان کے یہاں چاند دیکھا گیا ہے اس لئے 15 جون کو ہی عید کی نماز ادا کی جائے گی ۔





