نئی دہلی: (ملت ٹائمز) ہندوستان میں آج تمام مسالک کے مسلمان ایک ساتھ عید مناریے ہیں۔ ملت ٹائمز کے مطابق آج 16 جون کو سبھی مکاتب فکر کے مسلمانوں نے ایک ساتھ عید االفطر کی نماز ادا کی ہے۔ علاوہ ازیں پڑوسی ملک پاکستان ۔بنگلہ دیش اور نیپال میں بھی آج ہی عید الفطر کی نماز ادا کی کی گئی ہے۔
رمضان کے چاند میں شدید اختلاف رونماہوا تھاتاہم یہ اچھی خبر ہے کہ عید کی نماز تقریبا پورے ہندوستان کے مسلمانوں نے آج ایک ساتھ عید ادا کی ہے حالانکہ جمعیت اہل حدیث نے 14 جون کی رویت کی تصدیق کرتے ہوئے 15 جون کو دن میں دس بجے کے بعد اعلان کیاتھا کہ آج شوال کی پہلی تاریخ ہے اس لئے رزہ توڑدیا جائے اور عید کی نماز 16 جون کو ادا کی جائے گی۔اسی طرح گجرات اور یوپی کے ایک دو گاوں کے حوالے سے یہ خبر ہے کہ وہاں 14 جون کی رویت کا اعتبار کرتے ہوئے 15 جون بروز جمعہ کو ہی عید کی نماز ادا کرلی گئی تھی۔ جبکہ سعودی عرب اور دیگر ممالک میں 15 جون کو عید کی نماز ادا کی جاچکی ہے۔ اسی طرح جنوبی ہند کی ریاست کیرلہ میں بھی کل عید منائی گئی ہے۔
دہلی کی جامع مسجد میں ساڑھے سات بجے نماز پڑھی گئی جبکہ شاہی عید گاہ میں 8 بجے عید کی نماز ادا کی گئی۔عید کے اس عظیم موقع پر مسلمانوں میں خوشی ومسرت کا ماحول ہے اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کررہے ہیں۔ ملت ٹائمز اپنے تمام قارئین کو عید سعید کی پرخلوص مبارکباد پیش کرتا ہے۔





