دہلی : (ملت ٹائمز ، نور السلام ندوی) بی جے پی نے جموں کشمیر حکومت سے اپنی حمایت واپس لے لی ہے۔جس کے محبوبہ مفتی کی بر سر اقتدار پارٹی اقلیت میں آگئی ہے۔ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے آج دہلی میں جموں کشمیر کے سبھی بڑے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کی جس میں حمایت واپس لینے کا فیصلہ لیا گیا۔ بی جے پی نے اپنی حمایت واپس لینے کا خط گورنر کو بھیج دیا ہے۔ آج شام جموں کشمیر کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی استعفی دیں گی





