القدس معاملے میں برطانوی شہزادہ کے موقف پر اسرائیل سخت برہم ، حقائق مسخ کرنے کا الزام 

انگلینڈ : برطانوی شہزادہ ولیم کی جانب سے مشرقی بیت المقدس کو اراضی فلسطین کا حصہ قرار دیے جانے پراسرائیل نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے موقف کو’حقائق مسخ‘ کرنے کے مترادف قرار دیا۔ذرائع کے مطابق شہزادہ ولیم 25 جون کو اردن پہنچیں گی جہاں سے وہ فلسطین اور اس کے بعد اسرائیل کا بھی دورہ کریں گے۔ وہ مقبوضہ مشرقی یروشلم کا بھی دورہ کریں گے۔عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کے مطابق اسرائیلی کابینہ کے وزیر برائے القدس امور ’زئیو الکین‘ نے شہزادہ ولیم کی جانب سے مشرقی یروشلم کو اسرائیل کے بجائے فلسطین کا حصہ قرار دیے جانے اور اسی موقف کے تحت دورہ القدس کے پروگرام پرکڑی تنقید کی ہے۔توقع ہے کہ برطانوی شہزادہ 25 جون کو اردن پہنچنے کے بعد مشرقی یروشلم جائیں گے۔ ان کا یہ دورہ تین دن پر محیط ہوگا۔ آخر میں وہ اسرائیلی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔