اردو یونیورسٹی میں یوجی سی نیٹ کوچنگ برائے اقلیتی طلبا

حیدرآباد، 27؍ اپریل
(ملت ٹائمز؍پریس نوٹ)
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے مرکز برائے یوجی سی نیٹ کوچنگ کے زیراہتمام یوجی سی نیٹ کوچنگ کلاسس کا 16/مئی 2016 سے انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔10/جولائی 2016 کو یوجی سی کی جانب سے منعقد شدنی قومی اہلیتی امتحان میں شرکت کرنے والے طلبا اس مرکز سے استفادہ کرسکتے ہیں جہاں اردو، انگریزی، ہندی اور ایجوکیشن کے بشمول لازمی مضمون جنرل اسٹڈیز و تعلیمی رحجان (Teaching aptitude)کی تربیت کی خصوصی کوچنگ کا نظم کیا جارہا ہے۔ یہ تربیت انگریزی زبان میں ہوگی سوائے اردو زبان و ادب کے مضامین کے۔ خواہش مند طلباکمرہ نمبر 02 سی ایس سی کوچنگ اکیڈمی بلڈنگ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ تکمیل شدہ درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 12/مئی 2016 مقرر کی گئی ہے۔ درخواست فارم یونیورسٹی کے ویب سائیٹ www.manuu.ac.in سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔درخواست فارم سے منسلک 200/- روپئے کا ڈیمانڈڈرافت (رجسٹریشن فیس 100/- روپئے+ پرچہ اول کے لیے 100/- روپئے) جو بحق مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حاصل کردہ اور حیدرآباد میں قابل اداہو، داخل کریں۔مزید معلومات کے لیے 040-23008436, 23008304 فون نمبر پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔

SHARE