حیدرآباد، 27؍ اپریل
(ملت ٹائمز؍پریس نوٹ)
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی،نظامت فاصلاتی تعلیم کی جانب سے ایم اے اردو ، ایم اے تاریخ‘ ایم اے انگریزی،بی اے‘ بی ایس سی لائف سائنسس (بی زیڈ سی)، بی ایس سی فزیکل سائنس (ایم پی سی) ‘ ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن، ڈپلوما ان ٹیچ انگلش، سرٹی فکیٹ پروگرام اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور سرٹی فکیٹ پروگرام فنکشنل انگلش میں داخلے جاری ہیں۔ فارم داخل کرنے کی توسیع شدہ آخری تاریخ 30؍ اپریل ہے۔ داخلے کے خواہش مند امیدوار یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے پراسپکٹس اور درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں۔امیدواربینک ڈرافٹ اپنے متعلقہ ریجنل سنٹر دلّی‘ بنگلور‘ پٹنہ‘ ممبئی‘ بھوپال‘ دربھنگہ‘ سری نگر‘ رانچی اور کولکتہ کے نام بنوائیں۔بینک ڈرافٹ بنانے کی تفصیلات اپنے قریبی ریجنل سنٹر یا اسٹڈی سنٹر سے حاصل کرلیں۔ پوسٹ گریجویٹ پروگراموں میں گریجویشن یا اس کے مماثل کورسوں میں کامیاب افراد داخلے کے لیے اہل ہیں۔ بی ایس سی لائف سائنسس (بی زیڈ سی)، بی ایس سی فزیکل سائنس (ایم پی سی) میں داخلے کے لیے 10+2 یا انٹرمیڈیٹ (سائنس) میں کامیاب ہونا ضروری ہے۔بی اے اور ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن میں داخلے کے لیے انٹرمیڈیٹ یا اس کے مماثل اور ڈپلوما ان ٹیچ انگلش میں داخلے کے لیے گریجویشن یا اس کے مماثل کورسز میں کامیاب طلبہ داخلے کے اہل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 040-23008402-04 پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔