معروف عالم دین مفتی محفوظ الرحمن عثمانی کی بڑی بیٹی کا انتقال 

نئی دہلی (نمائندہ ) معروف عالم دین مفتی محفوظ الرحمن عثمانی بانی ومہتمم جامعة القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول بہار کی بڑی صاحبزادی کا آج دہلی میں 22 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ذرائع کے مطابق مفتی محفوظ الرحمن عثمانی کی بڑی بیٹی رقیہ خاتون کو آج اچانک پیٹ میں درد ہوا جس کے بعد ہسپتال میں لیجانے کی کوشش کی گئی لیکن اسی دوران روح پرواز کر گئی ۔مرحومہ نیک سیرت ،صوم وصلاة کی پابنداور اطاعت گزار خاتون تھیں۔ 2015میں مولانا حامد عبد اللہ ندوی سے شادی ہوئی تھی۔گذشتہ کچھ عرصہ سے طبعیت خراب چل رہی تھی اور آج اچانک پیٹ میں درد ہوا اور پھر وفات ہوگئی تقریبا شام 5 بجے ابو الفضل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔

مرحومہ کے انتقال پر اعزاءواقارب اور رشتہ داروں نے گہرے رنجم وغم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی ہے ۔پروفیسر اختر الواسع ۔ روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر قاسم سید۔ سینئر صحافی ڈاکٹر عبد القادر شمس ۔روزنامہ انقلاب کے سینئر سب ایڈیٹر ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب قاسمی ۔ملت ٹائمز کے ایڈیٹر مفتی شمس تبریز قاسمی ۔مولانا رضوان قاسمی ۔مولانا نسیم اختر قاسمی ۔ حاجی رضوان دبئی ۔قاری اکبر علی سمیت متعدد شخصیات نے فون کرکے مولانا مفتی محفو ظ الرحمن عثمانی سے تعزیت کرتے ہوئے اس واقعہ پر شدید رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔