فرانس: مسلمانوں پر حملوں کی منصوبہ بندی میں دس مشتبہ انتہا پسند گرفتار

 فرانس کی انسداد دہشت گردی پولیس نے مسلمانوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں دائیں بازو کے حامی 10 مشتبہ انتہا پسندوں کو حراست میں لیا ہے۔

خبر کے مطابق ، یہ گرفتاریاں گزشتہ ہفتے  کے  روز ملک کے مختلف شہروں سے کی گئیں جن میں  زیادہ  تر جزیرہ کورسیکا سے گرفتار کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد پر شبہ ہے وہ ملک میں مسلمانوں کی جان و مال پرحملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ  متعلقہ  افراد منظم گروپ کا حصہ ہیں اور اُن پر اسلام سےتعلق رکھنے والے افراد کے خلاف پرتشدد جرائم کے ارتکاب کا شبہ ہے۔