الجیریا میں 13 ہزار مہاجرین صحرا میں در بدر، اموات کا خدشہ

الجیریا:  افریقی ملک الجیریا میں تارکین وطن پر ظلم کی انتہا، 13 ہزار تارکین وطن کو شدید گرمی میں صحرا میں بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا۔ مہاجرین کی عالمی تنظیم نے سینکڑوں تارکین وطن کے بھوک اور پیاس سے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
افریقی ملک الجیریا نے تارکین وطن کے لیے دنیا کو جہنم بنا دیا، 13 ہزار تارکین وطن کو 48 ڈگری سینٹی گریڈ گرمی کے باوجود پانی اور کھانے کے بغیر صحرا میں دھکیل دیا گیا۔ عالمی ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق گزشتہ 14 ماہ کے دوران الجیریا نے 13 ہزار سے زائد تارکین وطن کو بندوق کی نوک پر صحرا میں رہنے پر مجبور کر دیا، جہاں سینکڑوں افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔
صحرا میں در بدر کی ٹھوکریں کھانے والے مہاجرین کی تصویریں اور ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اقوام متحدہ نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔