امریکہ  کی17 ریاستوں کا، ٹرمپ انتظامیہ کے ظالمانہ اقدام پر ہرجانے کا مقدمہ

واشنگٹن : غیر قانونی تارکین وطن کے خاندانوں کو بچوں سے جدا کرنے پر  امریکہ کی سترہ  ریاستوں  نے ٹرمپ انتظامیہ پر ہرجانے کا  مقدمہ قائم کردیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی اور سترہ ریاستوں نے سیئاٹل کی عدالت میں درخواست دی کہ  ٹرمپ انتظامیہ نے غیر قانونی تارکین وطن کے بچوں کو والدین سے علیحدہ کرکے ظالمانہ اقدام کیا گیا ، حکومت نے آئین سے متصادم پالیسی اختیار کرکے قانون کی بھی خلاف ورزی کی جبکہ سب بڑا جرم چند روز میں اسی پالیسی کو تبدیل کرنا اور ریاستی حکام پر دباؤ ڈالنا کہ وہ بچوں کو فوری طور پر والدین سے ملائیں سراسر ظلم اور ناممکن ہے۔ وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیاکہ بچوں کے والدین ہزاروں میل دور حراستی کیمپوں میں ہیں،انہیں ہجرت کیلئے عدالت سے رجوع کرنے بھی نہیں دیا جارہاہے، یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔