مغل سرائے : جموں جارہی آرمی اسپیشل ٹرین سے بی ایس ایف کے دس جوان درمیان راستے ہی سے غائب ہو گئے ہیں،سرحدی سیکیورٹی فورس کے یہ 10 جوان بردمان اور دھنباد اسٹیشنوں کے درمیان غائب ہوگئے ہیں، رپورٹوں کے مطابق، 27 جون کو، قریب 3 بجے جب آرمی کی خصوصی ٹرین مغل سرائے ریلوے اسٹیشن پہنچی تو یہ پتہ چلا گیا کہ 10 جوان لاپتہ ہیں۔





