اعلی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند مسلم طلبہ وطالبات کو اے ایم پی دے رہی ہے اسکالرشپ ۔جانیں مکمل تفصیلات

ایسو سی ایشن آف مسلم پروفیشنلس(اے ایم پی) اعلیٰ تعلیم اسکالر شپ فنڈ ۸۱۰۲ءکا اعلان

اے ایم پی مسلم پروفیشنلس کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو کمیونٹی کے تمام پیشہ ور افراد کو رضاکارانہ طور پر اپنی صلاحیتوں، تجربوں اور مہارتوں کو مجموعی طور پر مسلم کمیونٹی کی ترقی کے لیے استعمال کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے تاکہ ہم ہماری کمیونٹی کے افراد کو تعلیمی، سماجی، سیاسی اور معاشی محاذپر با اختیار بنا سکیں۔ اے ایم پی کا قیام ۷۰۰۲ءمیں چند بھارتی شہریوں نے کیا جو کہ مکمل طور پر اپنے ممبران اور سرپرست حضرات کے تعاون سے لگاتار جاری و ساری ہے۔

برادرانِ ملت کی مددکے نیک مقصد کے تحت اے ایم پی نے  چھ سال قبل ایک ”اسکالر شپ فنڈ“ کا قیام کیا جس کا مقصد اعلیٰ اور ٹیکنیکل تعلیم کے لیے ان کی مالی مدد کرنا ہے۔ اے ایم پی کا اس بات میں یقین ہے کہ صرف ”تعلیم“ ہی ہمارے لیے وہ واحدذریعہ ہے جو ہمیں جہالت کے اندھیروں اور منفی سوچ سے باہر نکال کر کامیابی کی نئی راہوں پر گامزن کرسکتی ہے ۔ اے ایم پی کے صدر عامر ادریسی نے کیا کہ  ہمیں یہ محسوس ہوتا ہے کہ ہمارا فوکس اعلیٰ تعلیم پر ہونا چاہیے تاکہ کمیونٹی کے قابل اور مستحق افراد صحیح مہارت اور تعلیم حاصل کریں اور اس تیز رفتار ترقیاتی دنیا میں اپنا مقام پیدا کرسکیں۔  عامر ادریسی نے مزید کہا کہ اس اسکیم کے ذریعے معاشی طور پر پسماندہ ایسے طلبہ جو اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم بالخصوص میڈیکل، انجینئرنگ، آرکیٹیکچر، چارٹرڈ اکاﺅنٹینسی کے کورسیس ایسے حکومتی یا نجی اداروں سے حاصل کررہے ہیں جو یو جی سی اور اے آئی سی ٹی ای سے ملحق ہوں انھیں مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ وہ طلبہ جو ٹیکنیکل اور ووکیشنل کورسیس جو آئی ٹی آئی، اور این سی وی ٹی کے گریجویشن سطح کے کورسیس میں زیرِ تعلیم ہیں وہ بھی اس امداد کے مستحق ہوں گے۔

اے ایم پی اسکالر شپ فنڈ کی تفصیلات 

تنظیم کا نام : ایسو سی ایشن آف مسلم پروفیشنلس امدادی رقم : مستحق طلبہ کو سو فیصدی تک مالی مدد

اہلیت : شرائط

۱) امیدوار کسی بھی ریاستی یا مرکزی بورڈ سے کم از کم بارہویں جماعت یا اس کے مساوی امتحان میں کامیاب ہو۔

۲) ایسے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی جو میڈیکل، قانون، صحافت، انجیئرنگ کی اعلیٰ اور پیشہ وارانہ تعلیم حاصل کررہے ہیں اور خصوصی ترجیح ان امیدواروں کو دی جائے گی جو اعلیٰ یونیورسٹیوں ، آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ، آئی آئی ایس سی ، جی ایل سی اور اس طرح کے دوسرے اداروں سے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

۳) امیدوارشرعی طور پر زکوة کا مستحق ہو۔

۴) امدادی رقم صرف متعلقہ ادارے یا کالج کو چیک کی صورت میں اادا کی جائے گی۔ کسی بھی صورت میں نقد رقم نہیں دی جائے گی۔

۵) مستحق طلبہ کے خاندانی پس منظر کی مکمل جانچ اور تصدیق کے بعد ہی اسکالر شپ دی جائے گی۔

ضروری دستاویزات

۱) پاسنگ سر ٹیفکیٹ / دسویں اور بارہویں یا اس کے مساوی جماعت کی مارکس شیٹ ۔

۲) اگر کسی پروفیشنل کورس کے درمیانی سال کے لیے اسکالر شپ درکار ہے تو گذشتہ تمام برسوں /سیمسٹر کی مارکس شیٹ ۔

۳) فوٹو اور ایڈریس پروف کے دستاویزات (آدھار کارڈ، پین کارڈ ، راشن کارڈ)

درخواست کس طرح دیں ؟

۱) امیدوار کو لازمی طور پر درج ذیل لنک پر آن لائن فارم بھرنا ہوگا۔ http://www.ampindia.org/HigherEducationScholarshipForm

۲) اپنے تمام دستاویزات /مارکس شیٹ /سر ٹیفکیٹ کو اسکین کرکے درج ذیل ای میل پر روانہ کریں۔ scholarships@ampindia.org

۳) اسکالر شپ کے رجسٹریشن کے لیے آخری تاریخ سنیچر ۱۲جولائی ۸۱۰۲ءہے۔

۴) درخواست صرف آن لائن ہی کرنی ہوگی ۔ طبعی درخواست (Hard Copy) قبول نہیں کی جائیں گی۔

ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ آج فائدہ اٹھانے والے کل فائدہ پہنچانے والے بنیں گے۔

SHARE