ٹرمپ کے خلاف امریکہ بھر میں آج مظاہرے ہوں گے

واشنگٹن :امریکہ کی 50 ریاستوں نے آج صدر ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کا اعلان کیا ہے، امیگریشن پالیسی اور 5 مسلم ملکوں پر سفری پابندی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی تعداد 750 ہوگی۔
مظاہروں کا انعقاد کرنے والے آرگنائزر آئجن پوکا کہنا ہے کہ مظاہروں میں امیگریشن پالیسی کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی جس کا نعرہ ہوگا ”خاندان ایک ہے ایک ہی رہے گا“ ۔
برطانوی اخبار کے مطابق پانچ مسلم ممالک پر سفر کی پابندی کے خلاف بھی احتجاج کیا جائے گا۔ مظاہرین منتظمین کی توقع ہے کہ تمام 50 ریاستوں میں مظاہرے کامیاب ہوں گے کیونکہ امریکیوں کو صدر ٹرمپ پربہت غصہ ہے ۔
اس احتجاج کے آرگنائزر آئجن پونے گارجین کو بتایا کہ یہ کوئی سرخ یا نیلے رنگ کی چیز نہیں ہے ہم اس پاگل پن کو روکنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 30 جون کے لئے 750 مقامات پر اس نعرے کے تحت کہ ”خاندان ایک دوسرے سے تعلق رکھتے ہیں خاندان ایک تھا ایک ہی رہے گا “ احتجاج کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں 2 ہزار سے زائد بچوں کو امیگریشن پالیسی کے باعث ان کے والدین سے علیحدہ کر دیا گیا ہے۔