برطانوی خزانے سے فراڈ، 3 جج اور 6 وکلاء گرفتار

لندن: 30 جون (ایجنسیاں) جعلی قانونی امداد کے 12.6 ملین پونڈ کے کلیم کے سلسلے میں 3ججوں اور دیگر 6 وکلاء کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان ججوں میں سے ایک بیرسٹر ، ایک لیگل کلرک اور 4سالیسٹر ہیں۔ انہوں نے سرکاری خزانے سے 12.6ملین پونڈ کی رقم نکلوائی تھی۔ اب انہیں اگلے ماہ عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ ان ججوں میں جز وقتی کام کرنے والے امیگریشن جج کرینہ مشل اور راسب غفار کو سول جج رازی شاہ کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔لیگل کلرک غازی خان، بیرسٹر شاہد رشید ، سالیسٹر جوزف ایمیا، اظہر خان، لائب مودی اور سمیرہ بشیرگرفتار شدگان میں شامل ہیں۔ ان سب کا تعلق لندن سے ہے۔انہیں 17جولائی کو عدالت میں پیش کیا گیا جائے گا۔