ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان پر ہمیں فخر ہے :فلسطینی عوام

غزہ(ایجنسیاں)
ترکی کے عام انتخابات اور صدارتی الیکشن میں طیب ایردوان کی جیت پر جہاں ترک عوام جشن منارہی ہے وہیں فلسطینی عوام میں بھی خوشی کی فضاہے اور وہاں کی عوام اس جیت پر جشن منارہی ہے ۔بین الاقوامی میڈیا رپوٹس کے مطابق غزہ کی سرحدوں پر فلسطینی شہریوں نے صدر رجب طیب ایردوان کی 24 جون کے انتخابات میں فتح کا جشن منایاہے ۔غزہ کی پٹی کی سرحدوں پر ایک فلسطینی گروپ نے صدر ایردوان کی تصاویر اور ترک پرچم اٹھایا اور صدر ترکی کے لیے تعریفی الفاظ کہے۔ایک فلسطینی نوجوان امین سلیم نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں فلسطینی عوام اور غزہ سے تعاون پر صدر ایردوان پر فخر ہے۔اس نے کہا کہ ہم مسئلہ فلسطین پر محترم ایردوان کے مو¿قف کو سراہتے ہیں اور ان کو بہت پسند کرتے ہیں۔ ہم اور ترک عوام ہمارا قتل عام کرنے والے اور ہمارے گھربار کو اجاڑنے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف یک جان ہیں۔

SHARE