شادی کی تقریب پر بمباری ۔11 افراد جاں بحق





صنعائ(ایجنسیاں)
یمن میں شادی کی تقریب پر بمباری کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی اتحادی فوج نے شمالی یمن کے شہر ’سادا‘ میں رات گئے فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔فضائی بمباری میں 10 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بمباری شادی کی تقریب میں کی گئی جب کہ بمباری کے بعد لڑاکا طیارے بہت دیر تک علاقے میں پرواز کرتے رہے۔


Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *