مزار پر سجدہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عمران خان کی صفائی ،مرشد سے عشق شرک نہیں

عمران خان نے کہا کہ دین کے متعلق میرا بہت زیادہ مطالعہ ہے، بابا فرید، شمس تبریز جیسے لوگوں کی وجہ سے دین پھیلا، بابا فرید سے میری عقیدت ہے۔ پی ٹی آئی چیرمین نے کہا کہ اقبال کو پڑھیں تو عشق کے متعلق پتہ چلے گا،
اسلام آباد (ملت ٹائمز)
پاکستان کے معروف سیاسی رہنما اور پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان مزار پر سجدہ کرنے والی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد چوطرفہ ہورہے اعتراضات پر صفائی دیتے ہوئے آج کہا کہ مرشد سے عشق اور عقیدت کے اظہار کو شرک نہیں کہا جا سکتا۔
پاک میڈیا کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ دنوں اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ پاکپتن میں درگاہ بابا فرید پر حاضری دی تھی۔اس موقع پر احاطے میں داخل ہونے سے قبل انہوں نے مزار کی چوکھٹ پر سجدہ کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے اور ان کے اس عمل کو شرک گردانا جارہاہے ۔

عمران خان نے کہا کہ دین کے متعلق میرا بہت زیادہ مطالعہ ہے، بابا فرید، شمس تبریز جیسے لوگوں کی وجہ سے دین پھیلا، بابا فرید سے میری عقیدت ہے۔ پی ٹی آئی چیرمین نے کہا کہ اقبال کو پڑھیں تو عشق کے متعلق پتہ چلے گا، مرشد سے جو عشق ہوتا ہے اسے شرک نہیں کہا جا سکتا، کلمہ گو شرک کیسے کر سکتا ہے، عقیدت کے اظہار کو شرک نہیں کہا جا سکتا۔

 

SHARE