شہباز شریف نے پاکستان کی نیب عدالت کا فیصلہ مسترد کردیا،سابق وزیر اعظم کے خلاف ایک بھی تحریری ثبوت نہیں

ن لیگ نیب عدالت کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے، تاریخ میں یہ فیصلہ سیاہ حروف سے لکھے جائیں گے۔
اسلام آباد (ملت ٹائمز)
مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے پاکستان کے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کی سزاﺅں کے حوالے سے جاری فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب میں شہبازشریف نے کہا کہ ن لیگ نیب عدالت کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے، تاریخ میں یہ فیصلہ سیاہ حروف سے لکھے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا نام پاناما معاملے میں کہیں نہیں آیا، سابق وزیراعظم کے خلاف کوئی تحریری ثبوت مہیا نہیں کئے گئے۔شہبازشریف نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز نے نیب عدالت میں 109 بار پیش ہوئیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو 10 سال کی قید سنائی جاتی ہے جبکہ مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن صفدر کو ایک سال کی سزا سنائی گئی۔فیصلے میں نواز شریف کو 8ملین پاﺅنڈ جبکہ مریم نواز کو 2ملین پاﺅنڈز کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تاہم کیپٹن صفدر پر کوئی جرمانہ نہیں ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ بند کمرے میں سنانے سے قبل فریقین کے وکلاءکو کمرہ عدالت میں طلب کیا۔ اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی اور فریقین کے وکلائکو روسٹرم پر بلایا گیا۔

SHARE