حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب میں شہری آبادی کو دانستہ طورپر نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حوثی سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے جاری رکھ کر اقوام متحدہ کی قراردادوں 2231 اور 2216 کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں۔
ریاض(ایجنسیاں)
سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے جمعہ کی شام یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل سرحدی شہر جازان میں مار گراتے ہوئے ملک کوتباہی سے بچا لیا۔عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق شام سات بج کر سترہ منٹ پر یمن سے جازان میں داغا گیا بیلسٹک میزائل مار گرایا گیا۔ اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
العربیہ کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی مدد کے لیے قائم عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب میں شہری آبادی کو دانستہ طورپر نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حوثی سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے جاری رکھ کر اقوام متحدہ کی قراردادوں 2231 اور 2216 کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ حوثی باغی گذشتہ کئی ماہ سے سعودی عرب پرمسلسل بیلسٹک میزائل حملے کر رہے ہیں۔سعودی محکمہ دفاع کی طرف سےفوری کارروائی کرکے ان حملوں کو ناکام بنا کرکے ملک کو تباہی سے بچالیا گیا۔