تاج محل میں غیرمقامی لوگوں کے نماز پڑھنے پر لگی پابندی

 

آگرہ : ( ملت ٹائمز) دنیا کے سات عجوبوں میں شامل محبت کی نشانی تاج محل میں اب غیر مقامی نمازی، نماز نہیں پڑھ پائیں گے، سپریم کورٹ نے سوموار کو کہا کہ یہ سات عجوبوں میں شامل ہے، یہاں نماز نہیں پڑھ سکتے ہیں؛ نماز کسی اور جگہ پڑھ سکتے ہیں، جبکہ مقامی نمازی کو نماز پڑھنے کی ابھی بھی اجازت ہے ۔
واضح رہے کہ مقامی لوگوں نے ایک عرضی دائر کی تھی، جس میں انہوں نے مانگ کی تھی کہ ان کے ساتھ غیر مقامی لوگوں کو بھی نماز پڑھنے کی اجازت دی جائے۔
غور طلب ہے کہ تاج محل میں موجود مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھی جاتی ہے، جس کو لے کر کئی مرتبہ کچھ طبقوں نے مخالفت کیا ہے ۔
پچھلے سال کئی بار اس طرح کی مانگ کی گئی تھی کہ یہاں تو نماز بند کر دی جائے ورنہ شیو چالیسا پڑھنے دیا جائے، راسٹریہ سویم سنگھ کے ” اتہاس ونگ اکھل بھارتیہ اتہاس سنکلن سمیتی “ نے مطالبہ کیا تھا کہ تاج محل میں جمعہ کے دن ہونے والی نماز پر روک لگا دی جائے ۔
کئی بار بی جے پی لیڈر اس طرح کا بیان دے چکے ہیں، کچھ لوگوں نے تاج محل کو” تیجو مہالیہ “ بھی بتایا تھا ۔