ترک صدر طیب ایردوان افریقہ کے دورے پر روانہ ،برکس ممالک کے سربراہان سے کریں گے خصوصی ملاقات

واضح رہے کہ BRICS میں ترقی پذیر منڈیوں کے حامل ممالک برزیل، روس، ہندوستان ، چین اور جمہوریہ جنوبی افریقہ شامل ہیں اور یہ اجلاس ایک مشاورتی اور تعاون پلیٹ فورم کی حیثیت رکھتا ہے۔ BRICS کے رکن ممالک ترکی کی طرح جی۔20 اجلاس کے بھی رکن ہیں۔
انقرہ(ملت ٹائمز)
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان افریقہ کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ترک اخبار ٹی آر ٹی کے مطابق صدر ایردوان 25 سے 27 جولائی کو جمہوریہ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانز برگ میں متوقع BRICS سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور 28 جولائی کو زامبیا کے سرکاری دورے پر تشریف لے جائیں گے۔
ترکی کو BRICS سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں 27 جولائی کو متوقع “BRICA Art ” نامی نشست کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کے ٹرم چئیر مین کی حیثیت سے مدعو کیا گیا ہے۔اجلاس میں صدر ایردوان کی شرکت ترکی اور BRICS کے درمیان پہلی اعلیٰ سطحی ملاقات کی حیثیت رکھتی ہے۔
توقع ہے کہ صدر ایردوان اپنے دورے کے دوران BRICS کے اراکین اور دیگر ممالک کے سربراہان کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

SHARE