نئی دہلی: (پریس ریلیز ) آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر جناب نوید حامد نے ملک کے معروف عالم و مر شد حضرت مولانا اختر رضا خاں ازہری کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے متعلقین سے تعزیت کی ہے ، ا نھوں نے مرحوم کے انتقال کو ملی خسارہ قرار دیتے ہوئے ان کے پس ماندگان اور متعلقین کے لیے صبر جمیل کی دعاکی ہے ۔
صدر مشاورت نے کہاہے کہ دنیا کی 500 اہم شخصیات میں سے 22 ویں نمبر ہونے سے ہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے سانحہ و فات سے ملک و ملت میں کتنا بڑا خلا پید ا ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان سے جو عظیم شخصیات و اکابر عالم آخرت کو سدھار رہے ہیں ، ان کی جگہ لیتا کوئی نظر نہیں آتا ہے۔یہ علمی وروحانی اور سیاسی لحاظ سے تشویش کا معاملہ ہے ، اللہ تعالیٰ بہتر متبادل عطاکر ے ،مشاورت کے صدرنوید حامداور جنرل سکریڑی مولانا عبدالحمید نعمانی نے مشترکہ طورسے مشاورت کی طرف سے پس ماندگان کے رنج و غم میں برابر کی شرکت کی بات کرتے ہوئے مرحوم مولانا اختر رضا خان کے لیے دعا مئغفرت کی ہے اور دیگر تمام لوگوں سے مرحوم کے لیے ایصال ثواب کے اہتمام کی اپیل کی ہے ۔






