پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی تاریخ دہراتے ہوئے انتخابی نتائج سے قبل ہی عمران خان کے وزیراعظم بننے کا اعلان کردیا ہے،،ن لیگ نے الیکشن 2013 میں جیت کا اعلان ساڑھے گیارہ بجے جبکہ ترجمان پی ٹی آئی نے عمران خان کے وزیراعظم بننے کا اعلان ساڑھے 10بجے ہی کردیا ہے۔
اسلام آباد (
پاکستان قومی اسمبلی انتخابات کے نتائج سے تقریبا یہ واضح ہوگیا ہے کہ عمران خان پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے لیکن یہ یات یقینی نہیں ہے کیوں کہ اب تک جو نتائج سامنے آئے ہیں اس میں عمرن خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف سب سے آگے ہے لیکن اکثریت سے دور ہے ۔پاک میڈیا کے مطابق عمران خان کی پارٹی اس وقت 109 سیٹوں پر سب سے آگے ہے ،نوازشریف کی پارٹی پاکستان مسلم لیگ ن 69 سیٹوں پر آگے ہے اور آصف علی زرداری کی پارٹی 29 سیٹوں پر آگے ہے حکومت ساز ی کیلئے پاکستان میں 137 سیٹیں چاہیئے ۔
پاک میڈیا کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی تاریخ دہراتے ہوئے انتخابی نتائج سے قبل ہی عمران خان کے وزیراعظم بننے کا اعلان کردیا ہے،،ن لیگ نے الیکشن 2013 میں جیت کا اعلان ساڑھے گیارہ بجے جبکہ ترجمان پی ٹی آئی نے عمران خان کے وزیراعظم بننے کا اعلان ساڑھے 10بجے ہی کردیا ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن ، جماعت اسلامی ، ایم کیوایم ، پی ایس پی سمیت دیگر جماعتوں نے انتخابی عمل اور انتخابی نتائج میں دھاندلی کا الزام عائدکردیا ہے۔ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ کمرے بند کرکے نتائج تبدیل کیے جارہے ہیں،،الیکشن کمیشن کوجواب دینا پڑے گا،پولنگ ایجنٹس کو فارم 45نہیں دیاجارہا،پولنگ ایجنٹس کوباہر نکال دیا گیا۔انہوں نے لاہور سمیت پنجاب بھر کے بعض انتخابی حلقوں میں پولنگ ایجنٹس کوفارم 45نہ دینے پرشدید تحفظات کا اظہار کیا اور اس عمل کی مذمت کی ہے کہ پولنگ ایجنٹس کوانتخابی نتائج کی گنتی کے دوران باہر نکال دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اویس لغاری،،رانا ثنائاللہ،ایاز صادق ،پرویز ملک اور دیگر حلقوں میں فارم 45پولنگ ایجنٹس کونہیں دیاجارہا ہے۔ہمارے پولنگ ایجنٹس کو نکال دیا گیا ہے۔ دروازے بند کرکے فارم 45اندر رکھ کراس میں کیا تبدیلی کی جارہی ہے۔ راولپنڈی میں دانیال چوہدری کا رزلٹ روک لیا گیا ہے۔مریم نے کہا کہ پولنگ ایجنٹس کا قانونی حق ہوتا ہے کہ وہ اندر بیٹھیں۔لیکن ان کونکال دیاگیا۔ ہمارے پاس تفصیلات باقی حلقوں سے بھی آرہی ہے۔تبدیلی کا حساب دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ جس قسم کی دھاندلی ان بند کمروں میں ہورہی ہے۔اگر ایسا نہیں ہے تودروازے کھولے جائیں۔مسلم لیگ ن مطالبہ کرتی ہے کہ الیکشن کمیشن ان تمام چیزوں کاجواب دے۔ہمارے پولنگ ایجنٹس کوفوری اندر بھیجا جائے۔