مولانا فضل الرحمن کا الیکشن کے نتائج کو قبول کرنے سے صاف انکار ،ملک بھر میں تحریک چلانے کا عزم

پشاور (ملت ٹائمز روزنامہ جنگ )
پاکستان کی معروف مذہبی سیاسی تنظیم جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان نے پاکستان کے انتخابی نتائج کیخلاف میدان میں نکلنے کا اعلان کرتے ہوئے آج ملک گیر احتجاج کی کال دی تھی جس کے تحت پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں احتجاجی ریلیاں ، مظاہرے اور جلوس نکالے گئے۔ان کا کہناتھاکہ ہم کسی ایک حلقے کی بات نہیں کررہے بلکہ پورے ملک میں جھرلوپھیرا گیا ہے‘خودآرام سے بیٹھیں گے نہ کسی کو بیٹھنے دیں گے‘دوسری جماعتوں سے ملکر پاکستان قومی اتحاد( پی این اے)طرز کی جدوجہد کریں گے‘مولانا فضل الرحمان نے 25جولائی کے عام انتخابات کے نتائج ماننے سے انکار کرتے ہوئے الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے ،عام انتخابات کے تمام نتائج کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم ان کو سرے سے تسلیم ہی نہیں کرتے کیونکہ یہ نتائج بناکر دیئے جارہے ہیں ، ہم تحریک چلائیں گے ،ایسے مسلط نتا ئج قبول نہیں کریں گے، عمران خان کی حلقے کھولنے کی پیشکش مسترد کرتے ہیں ‘ پورے ملک کا الیکشن کالعدم قرار دیا جائے، شہباز شریف کی بلائی گئی اے پی سی میں شرکت کریں گے ۔

SHARE