وزیر اعظم نریندر مودی کی طیب ایردوان سے ملاقات ،دوبارہ صدر منتخب ہونے پر پیش کی مبارکباد

جوہانسبرگ میں برکس ممالک کا دسواں سربراہی اجلاس منعقد کیاگیاجس میں سال رواں ترکی کو بھی مدعو خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیاگیاتھا۔برکس ممالک میں برازیل ،روس ،چین ،ہندوستان اور ساوتھ افریقہ شامل ہے
جوہانسبرگ نئی دہلی (ملت ٹائمز)
ساﺅتھ افریقہ کی راجدھانی جوہانسبرگ میں برکس ممالک کے اجلاس کے دوران ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی اور انہیں دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر وزیر اعظم نریندر مودی اور ترک صدر رجب طیب ایردوان کے ملاقات کی تصویر شیئر کرکے یہ طلاع دی ہے کہ پی ایم مودی نے ساﺅتھ افریقہ دورہ کے آخری دن ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی اور انہیں ترکی میں دوبارہ صدر منتخب ہونے پر خصوصی مبارکبادپیش کی ۔

جوہانسبرگ میں برکس ممالک کا دسواں سربراہی اجلاس منعقد کیاگیاجس میں سال رواں ترکی کو بھی مدعو خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیاگیاتھا۔برکس ممالک میں برازیل ،روس ،چین ،ہندوستان اور ساوتھ افریقہ شامل ہے ،2006 میں اس تنظیم کا قیام عمل میں آیاتھا اور پانچوں ممالک ترکی سمیت جی 20 کے ارکان ہیں ۔
واضح رہے کہ ترکی میں صدارتی نظام کے نفاذ کے بعد 24 جون 2018 میں ہوئے پہلے الیکشن میں طیب اردگان کو کامیابی ملی تھی اور نئے نظام کے پہلے صدر ہیں،اس سے قبل بھی وہ صدر تھے جبکہ گذشتہ تین مرتبہ مسلسل وہ وہاں کے وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں،2017 میں طیب اردگان نے ہندوستان کا دورہ بھی کیاتھا ۔

SHARE