11 اگست کو عمراخان کی حلف برداری تقریب ،وزیر اعظم نریندر مودی کی بھی ہوگی شرکت !

عمران خان کی حلف برداری تقریب میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت سارک ممالک کے لیڈراں کو مدعو کیا جائے۔ پی ٹی آئی کے ایک قریبی نے بھی اس طرح کی کوششوں کی تصدیق کی ہے
نئی دہلی اسلام آباد (ملت ٹائمز)
پنجاب کی نیشنل اسمبلی کیلئے ہوئے انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کاحکومت بنانایقینی ہوچکاہے اور 11 اگست کو پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان حلف لیں گے ،حلف برداری تقریب میں سارک ممالک کے سربراہ سمیت ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کی بھی شرکت متوقع ہے ۔دراصل ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ پاکستان کے ممکنہ وزیر اعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر بات کرنے کی خبروں کے بعد یہ خبر آ رہی ہے کہ بہت جلد ان دونوں کی ملاقات ہو سکتی ہے۔
پاکستانی اخبار روزنامہ ایکسپریس کے مطابق پاکستان کے پارلیمانی انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی کی شکل میں ابھری پاکستان تحریک انصاف اس کوشش میں ہے کہ عمران خان کی حلف برداری تقریب میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت سارک ممالک کے لیڈراں کو مدعو کیا جائے۔ پی ٹی آئی کے ایک قریبی نے بھی اس طرح کی کوششوں کی تصدیق کی ہے۔ ایک پی ٹی آئی لیڈر نے تو یہاں تک کہا ہے کہ ”تحریک انصاف کی کور کمیٹی مودی حکومت اور سارک ممالک کے سربراہان کو مدعو کرنے پر غور کر رہی ہے اور اس پر جلد ہی فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔“ پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری نے بھی اس طرح کے امکانات سے انکار نہیں کیا ہے اور کہا کہ ”آنے والے دنوں میں وزارت خارجہ سے صلاح و مشورہ کر کے پارٹی کی طرف سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔“
نریندر مودی نے 30 جولائی کو عمران خان سے فون پر بات چیت کی اور دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کی خواہش ظاہر کی، اس لیے یہ امکان بڑھ گیا ہے کہ وہ پاکستان کے نئے وزیر اعظم کی حلف برداری تقریب میں شامل ہوں۔ ایک پی ٹی آئی لیڈر نے ہندوستانی وزیر اعظم کے ذریعہ عمران کو فون کیے جانے کو قابل استقبال قدم قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اس سے دونوں ممالک کے رشتوں کا ایک نیا باب شروع ہوگا۔واضح رہے کہ 65 سالہ عمران خان کی قیادت والی پی ٹی ا?ئی 25 جولائی کو پاکستانی پارلیمنٹ کے ذیلی ایوان نیشنل اسمبلی کے لیے ہوئے انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی کی شکل میں ابھری ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ اسے مکمل اکثریت حاصل نہیں ہوئی ہے لیکن وہ چھوٹی پارٹیوں کی مدد سے بہ ا?سانی حکومت بناتی ہوئی محسوس ہو رہی ہے۔ پی ٹی ا?ئی سربراہ عمران خان نے تو گزشتہ پیر کو یہ کہہ بھی دیا ہے کہ وہ 11 اگست کو وزیر اعظم عہدہ کا حلف لیں گے

SHARE