سعودی عرب میں بہار کے عازمین حج کو قیام کے لئے نامعقول ہوٹل اور کمرے دیئے گئے، مختلف قسم کی شدید دشواریوں کا سامنا

پٹنہ: (نورالسلام ندوی /ملت ٹائمز )
سعودیہ عربیہ میں بہار کے عازمین حج کو ریاستی حج کمیٹی کی نا اہلی کی وجہ سےشدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ٹہرنے کے لئے نا معقول ہوٹل اور کمرے دیئے گئے ہیں،لفٹ بھی مناسب نہیں ہے،چلتے چلتے بند ہوجاتا ہے،بیت الخلا اور پانی کا بھی مناسب انتظام نہیں ہے،ایک کور نمبر میں شامل چار عازمین کو ایک روم میں نہیں ٹھرا کر الگ الگ روم میں رکھا گیا ہے صورت حال یہ کہ شوہر کسی روم ہے میں تو بیوی کسی اور روم۔۔۔۔۔۔ایک حاجی کی بیوی دوسرے حاجی کے روم میں اور دوسرے حاجی کہ بیوی اس کے روم میں۔یہ ہے انتظام۔جبکہ سعودی عرب میں بہتر قیام کے نام پر ایک موٹی رقم وصول کی جاتی ہے۔بدانتظامی کی وجہ کر بہار کے عازمین حج میں کافی غم وغصہ پایا جا رہا ہے،تعجب کی بات تو یہ ہے کہ دوسرے ملک کے حجاج کرام کو پوری فیسلیٹی اور سہولیات دستیاب ہیں ،خود ہندوستا کی دوسری ریاستوں کے عازمین حج کو معقول ہوٹل اور بہترین کمروں میں ٹہرایا گیا ہے۔لیکن بہار کے حاجیوں کے ساتھ سوتیلا رویہ اپنایا جا رہا ہے،اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بہار حج کمیٹی کے چئر مین، سی ای او اور سعودی عرب میں ہوٹل کنٹریکٹر کے درمیان لین دین کی ملی بھگت ہے۔
سفر حج پر گئے بہار کے عازمین حج نے ویڈیوز جاری کر وہاں کی بد انتظامی کی جو صورتحال بیان کی ہے وہ انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے۔میرے پاس مختلف لوگوں کے دسیوں ویڈیو ز آئے ہیں جن میں حاجی اپنے ساتھ ہونے والی دشواریوں کو بیان کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں مدد کی درخواست کر رہے ہیں۔حیرت کی بات تو یہ ہے کہ ریاستی حج کمیٹی کے چیف ایکزیکوٹیو آفیسر خود وہاں موجو دہیں لیکن ان کے کان پر جوئیں تک نہیں رینگ رہی ہے۔اس سے بہار حج کمیٹی کی بد نیتی کا صاف اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ معاملہ صرف بہار کا نہیں ہے بلکہ پورے ہندوستان کے حاجیوں کے ساتھ یہی رویہ اپنایا جارہا ہے ۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستانی عازمین حج کیلئے صحیح انتظامات نہیں کئے گئے ہیں اور انہیں کئی طرح کی پریشانیاں جھیلنی پڑرہی ہے ۔