نہ خود پروٹوکول لوں گا اور نہ کسی کو لینے دوں گا، عمران خان

بنی گالا(ایجنسیاں)
پاکستان کے متوقع وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا میں خود محافظ ہوں جب کہ نہ خود پروٹوکول لوں گا اور نہ لینے دوں گا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان وزیراعظم ہاو¿س میں نہیں رہیں گے تاہم منسٹر انکلیو کے اسپیکر ہاو¿س میں قیام پر غور جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وزیراعظم اور وفاقی وزرا سمیت صوبائی وزرا کا پروٹول کم سے کم رکھنے کی ہدایت کی ہے جب کہ تمام وزرا عمران خان کے بنائے گئے ایس او پیز کے پابند ہوں گے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماو¿ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہ خود پروٹوکول لوں گا اور نہ کسی کو لینے دوں گا جب کہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا میں خود محافظ ہوں۔

SHARE