انقرہ(ٹی آر ٹی )
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے اطلاع دی ہے کہ ترکی کے عراق میں موصل اور بصرہ قونصل خانے ایک سودن کے اندر دوبارہ کام کرنے شروع ہو جائینگے۔ایردوان نے ایوان ِ صدر کی کابینہ کے 400 منصوبوں پر مشتمل سو دنوں پر مبنی ایک عملی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
عملی منصوبے میں مواصلات سے لیکر توانائی تک، اقتصادیات سے لیکر صنعت تک، خارجہ تجارت سے لیکر شہری منصوبہ بندی تک اور ٹورزم سے لیکر نوجوانوں اور کھیلوں تک متعدد عنوانات کے اہداف شامل ہیں۔اس پروگرام میں بجٹ اور سرکاری خزانے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات بھی شامل ہیں۔
بیش تپے قومی ثقافت و کنونشن سنٹر میں “سو سالہ یومیہ عملی منصوبہ بندی تعارفی اجلاس میں” ایردوان نے درمیانی مدت کے پروگرام کو اس ماہ کے اختتام تک رائے عامہ کے سامنے پیش کرنے کی منصوبہ بندی کا بھی بتایا ہے۔
2019 تا 2023 کے دورانیہ سے متعلق حکمت عملی منصوبوں پر کام شروع ہونے کی وضاحت کرنے والے ایردوان کا کہنا ہے کہ ماہ نومبر کے اختتام تک ہم اس کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچانے کا ہدف رکھتے ہیں۔دفاعی صنعتی منصوبوں کو مختلف اہمیت دینے کا ذکر کرنے والے صدر ایردوان نے بتایا کہ اس پروگرام میں شامل 48 دفاعی صنعت سے تعلق رکھتے ہیں۔
چینل استنبول منصوبے کے دائرہ کار میں لازمی کاروائیوں کے جاری رہنے کا بھی ذکر کرنے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ چینل استبول کے دونوں کناروں پر دو بوتیک قسم کے مختصر شہر قائم کیے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ اگر سویز اور پاناما چینلز بن سکتے ہیں تو پھر چینل استنبول کیو ں نہ ہو؟
خارجہ پالیسیوں کا بھی ذکر کرنے والے صدر ایردوان نے بتایا کہ ترکی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بیرون ِ ملک جاری جدوجہد کو سفارتی سطح پر بھی ہر شکل میں جاری رکھے گا۔