پاکستان میں دوسرے ملک کا شہری ایم ایل اے منتخب ،الیکشن کمیشن کو شدید تنقید کا سامنا

اسلام آباد(ایجنسیاں)
پاکستان عام انتخابات 2018 جس پر پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے تو اسی دوران پاکستان کی انتخابات کی تاریخ میں الیکشن کمیشن کی نا اہلی کی بنا پر ایک غیر ملکی جس کے پاس نہ تو پاکستان کا شناختی کارڈ اور نہ ہی پاسپورٹ موجود تھا اس کے باوجود بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے انتخابات جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔
انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی ا±میدواروں کو حلف نامے جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔اب انکشاف ہوا ہے کہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی علی احمد شہزاد پاکستان نہیں بلکہ افغان شہری ہیں، علی احمد شہزادکا شناختی کارڈ نہ ہونا اور شناختی کارڈ نہ ہونے کے باوجود بھی انتخابات میں حصہ لے کر کامیاب ہو جانا ایک اہم اور حساس معاملہ ہے جس پر الیکشن کمیشن کو جواب دینا چاہئیے۔
افغانستان کے باشندے علی احمد شہزادبلوچستان میں کئی ایک وارداتوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے بھی عدلیہ کو مطلوب تھے لیکن عدلیہ نے انتخابات سے قبل تک ان کے بارے میں آنکھیں بند کیے رکھیں اور گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے کے باوجود پولیس نے ملزم کو حراست میں نہیں لیا۔

SHARE