امیر قطر کا کیرالہ سیلاب متاثرین کیلئے 5 ملین امریکی ڈالرکی امداد کا اعلان

جنوبی ہندکی ریاست کیرالہ میں سیلاب اور بارش سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر امیر قطر شیخ تمیم بن احمد الثانی پانچ ملین امریکی ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے ۔
دوحہ(ملت ٹائمز)
جنوبی ہندکی ریاست کیرالہ میں سیلاب اور بارش سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر امیر قطر شیخ تمیم بن احمد الثانی پانچ ملین امریکی ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے ۔
واضح رہے کہ کیرالہ میں سیلاب اور بارش کا قہر مسلسل جاری ہے ،اب تک 370 سے زائداموات ہوچکی ہے جبکہ 7 لاکھ افراد راحت کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں حالانکہ آج یہ راحت کی بات یہ ہے کہ صوبہ بھر کے لئے جاری کیا گیا ریڈ الرٹ ختم کر دیا گیا ہے۔صوبہ کے 11 اضلاع کے لئے آرینج الٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ 2 اضلاع کے لئے یلو الرٹ جاری ہوا ہے۔ آرینج الرٹ والے اضلاع کے زیادہ تر حصوں میں بارش کا امکان رہتا ہے جبکہ یلو الرٹ میں کچھ حصوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا جاتا ہے۔
کیرالہ میں مہلوکین کی کل تعداد بڑھ کر 357 تک پہنچ گئی ہے۔ سیلاب متاثرین 680247 لوگ راحت کیمپوں میں رہنے کو مجبور ہیں۔ حالانکہ آج بارش سے راحت ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس کے بعد ریسکیو آپریشن میں تیزی آنے کی امید ہے۔ اس درمیان مرکزی حکومت سے لے کر تمام ریاستوں کی حکومتیں کیرالہ کی مدد کے لئے آگے آئی ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے سیلاب سے متاثر کیرالہ کو 500 کروڑ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے تمام مہلوکین کے لواحقین کے حق میں پرائم منسٹر رلیف فنڈ سے 2-2 لاکھ روپے دینے اور شدید طور پر زخمی لوگوں کو 50-50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔مرکزی حکومت کے علاوہ کئی ریاستوں نے بھی کیرالہ کو امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ تلنگانہ نے 25 کروڑ، مہاراشٹر نے 20 کروڑ، اترپردیش نے 15 کروڑ، اتراکھنڈ نے 5 کروڑ، تمل ناڈو نے 5 کرورڑ، گجرات نے 10 کروڑ، جھارکھنڈ نے 5 کروڑ، مدھیہ پردیش نے 10 کروڑ، اوڈیشہ نے 5 کروڑ، بہار نے 10 کروڑ، ہریانہ نے 10 کروڑ، اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے 2 کروڑ کی مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

SHARE