مناسکِ حج کا آغاز :حجاج کرام مِنی کی جانب رواں دواں

دیارِ مقدّسہ پہنچنے والے عازمین کی تعداد بیس لاکھ ہو چکی ہے۔
سعودی حکام نے اللہ کے مہمانوں کے استقبال اور ان کی خدمت کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل ہونے کی تصدیق کی ہے۔
مکہ مکرمہ (ایجنسیاں)
مناسکِ حج کے پہلے روز عازمینِ حج مکہ مکرمہ سے آٹھ کلومیڑ دور مِنیٰ پہنچ رہے ہیں۔ عازمین کی مِنی آمد کا سلسلہ اتوار کو رات گئے تک جاری رہے گا۔ مِنیٰ میں قیام کر کے کل پیر کے روز 9 ذو الحجہ کو صبح فجر کے بعد عازمین حج عرفات کا رخ کریں گے جہاں حج کا رکن اعظم یعنی “وقوف عرفات” ادا کیا جائے گا۔دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ نے مناسک حج کے آغاز سے چند گھنٹے پہلے ایک اعلان میں بتایا ہے کہ دیارِ مقدّسہ پہنچنے والے عازمین کی تعداد بیس لاکھ ہو چکی ہے۔
سعودی حکام نے اللہ کے مہمانوں کے استقبال اور ان کی خدمت کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل ہونے کی تصدیق کی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 45 سے زیادہ حکومتی اداروں کی نمائندگی کرنے والے تقریبا 2.5 لاکھ افراد اللہ کے مہمانوں کے لیے مناسک حج کی ادائیگی آسان بنانے کے واسطے خدمات پیش کرنے میں شریک ہیں۔

SHARE