مکہ مکرمہ: (ملت ٹائمز )
سال رواں جن پرائیویٹ ٹور کمپنیوں کے ذریعہ حجاج کرام مکہ مکرمہ پہونچے ہیں ان میں ہندوستان کی معروف ٹور اینڈ ٹراویلس کمپنی الخدم گروپ سر فہرست ہے۔ الخدم گروپ کے قافلہ میں 70 سے زائد حجاج کرام شریک ہیں جو بہترین خدمات اور قابل ستائش انتظامات سے مطمئن ہیں۔ الخدم گروپ کے ڈائریکٹر حافظ شاہ جمال نے ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ حاجیوں کو بہترین خدمات فراہم کی جائے ۔انہیں مکمل سہولیات دی جائے اور الحمدللہ ہمارے قافلے میں شریک عازمین حج اس کا اعتراف کررہے ہیں۔ ہماری خدمات سے وہ مطمئن اور خوش ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سال رواں الخدم گروپ کے حجاج کرام کیلئے معلم کے فرائض مولانا صابر قاسمی اور محمد قاسم قاسمی انجام دے رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ آج یوم عرفہ تھا جس کی ادائیگی ہوگئی ہے جس کے بعد حجاج مزدلفہ گئے وہاں سے منی واپسی ہوگی۔